شمالی کوریا کا ایک ہفتے کے دوران دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران ہی بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا ۔
جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کردی ہے ۔جاپان کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے بھی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی اطلاع پر مہر تصدیق ثبت کی گئی ہے۔
شمالی کوریا نے زمین سے مشرقی سمندر کی جانب میزائل کا تجربہ کیا، 6 روز قبل بھی ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا گیا تھا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان مسلسل امریکہ کو چیلنج دے رہے ہیں، امریکہ کا موقف ہے کہ شمالی کوریا عالمی امن کیلئے خطرات کا سبب بن رہا ہے جبکہ شمالی کوریا میزائل تجربات کو کسی دوسرے ملک کیلئے خطرے کی بجائے اپنے دفاع کیلئے ضروری قرار دیتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More