پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے 12روز کے دوران چھٹا میزائل تجربہ کرلیا ۔شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا بیلسٹک میزائل سمندر میں گرا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث پیانگ یانگ کی طرف سے 12 روز میں چھٹا بیلسٹک میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی شمالی کوریا نے ایک ایسا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کیا تھا جو جاپان کے اوپر سے گزرا اور جاپان میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔منگل کو میزائل نظر میں آتے ہی حکام نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی اور ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی تھیں۔
اس میزائل تجربے کے جواب میں گزشتہ روز جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے بھی دو دو میزائل فائر کیے گئے تھے۔ اس سے قبل پچھلے ہفتے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا تینوں ملکوں نے مل کر جنگی مشقیں کی تھیں۔