شکیرا اور پیک نے 10سال کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا

بارسلونا (پاک ترک نیوز)
مشہور گلوکارہ شکیرا اور بارسلونا فٹ بال کلب کے جیرارڈ پیک نے10سال سے زائد اکٹھے رہنے کے بعد اب راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
45 سالہ "ہپس ڈونٹ لی” گانا گلوکارہ کا شمار عالمی میوزک انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے اور اس کے 60 ملین سے زیادہ البمز فروخت ہو چکے ہیں۔شکیرا نے جنوبی افریقہ میں ایونٹ کی اختتامی تقریب میں 2010 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا "واکا واکا” گایا تھا جس نے اسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
ہسپانوی فٹ بال کے ہیرو 35سالہ پیک 2010 ورلڈ کپ اور 2012 یورپی چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔جبکہ بارسلونا انکی ٹیم میں موجودگی کے دوران تین بار چیمپئنز لیگ کا فاتح بنا ہے۔
ان کی ملاقات”واکا واکا” کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور اختتامی تقریب سے چند ہفتے قبل دونوں نے پیغامات کا تبادلہ کیا تھا۔آج اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں اور بارسلونا کے مضافات میں برسوں سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔
جوڑے نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہمیں اس بات کی تصدیق کرنے پر افسوس ہے کہ ہم الگ ہو رہے ہیں۔ مگر اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے جو ہماری اولین ترجیح ہیں ہم سب سے رازداری کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More