شہباز شریف شکریہ، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے، عمران خان

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تمہارا مشکور ہوں پرنسپل سیکرٹری سے میری آڈیو لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف تمہارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پرنسپل سیکرٹری سے میری بات چیت لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا کہ مراسلہ حقیقت ہے۔ہمارے ایمبیسڈر اور امریکی سفیر کی گفتگو کا مراسلہ ہے، کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو نقصان ہوگا، پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ کن وقت ہے، ہم پر پی ڈی ایم کی حکومت باہر سے مسلط کی گئی، اس ملک کا وزیر اعظم کہتا ہے ہماری مدد کریں، شہباز شریف گوری کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے ہماری مدد کریں، ہم عظیم قوم ہیں، ہم نبیﷺ امتی ہیں، انسان جو زمین پر رینگتے تھے اللہ نے ان کو پر دے دیے، کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے جھکنا شرک ہے، جو کوئی انسان راہِ حق سے ہٹتا ہے میری نظر میں وہ شرک ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی آپ کا سفیر بنا، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اللہ نے جو مظفرآباد میں خوبصورتی دی ہے بہت کم جگہ پر دی ہے، وعدہ کرتا ہوں جب تک زندہ ہوں ہر فارم پر کشمیر کی آواز اٹھاؤں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ چوری کا پیسہ کرپشن کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں تو روپے کی قدر کم ہو جاتی ہے، ان چوروں کا اربوں روپیہ باہر پڑا ہے وہ ڈبل ہو رہا ہے، اگر آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو ان جیسے چوروں کو مسلط کر دو ملک خود ہی تباہ ہو جائے گا۔ ان کے 5 سال میں ایکسپورٹس نہیں بڑی، اگر ہم نے چپ کر کے یہ چیز برداشت کر لی تو ہم میں اور بھیڑ بکری میں کوئی فرق نہیں ہو گا، جو سمجھتے ہم ان چوروں کو برداشت کر لیں گے وہ غلط سمجھتے ہیں، میں جلد کال دینے والا ہوں، آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہیں۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن میری مجبوری ہے، شہباز شریف تمہارے جیسے لوگ ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر بیجھ دیتے ہیں، اسحاق ڈار کی اسٹیٹمنٹ ہے کے کیسے کرپشن کا پیسا باہر لے کر جانا تھا، جب نیب نے اس سے پوچھا کہ باہر آپ کی اربوں کی پروپرٹیز کیسے بنی تو یہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھا اور باہر بھاگ گیا، جو لوگ کرپشن کر کے عوام کا پیسہ باہر لے گئے ہیں ہم ان کو کیسے این آر او دے سکتے ہیں کیسے معاف کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جب آپ کو کال دوں گا آپ نے اس مستقبل کے لیے نکلنا ہے، یہ چیف الکیشن کمشنر دو نبمر آدمی ہے، یہ ن لیگ کے ساتھ مل کر سٹے بازی کرتا ہے، چیف الکشن کمشنر یہ قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More