اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر تفتیشی کی عدم حاضری پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،عدالت نے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی ۔عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، پراسیکیوٹر راجہ رضوان نے کہا کہ تفتیشی کراچی ہے اس لئے ریکارڈ ابھی پیش نہیں کر سکتے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور ملزم کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور تفتیشی کی عدم حاضری پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔