شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے پی شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
تفصیلات کےمطابق حکومت ن ے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More