شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہےاور پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاک افغان بارڈر سے متعلق ، سکیورٹی صورتحال ، ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کے سپاہیوں ، قبائلی عمائدین ، ایف سی ، لیوی، خاصہ دار اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے ، سماجی و اقتصادی منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More