ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے شیخ محمد بن زید النہیان کو نیا صدر منتخب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد سپریم کونسل نے ان کے چھوٹے بھائی شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کرلیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زید کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کیا ہے جو ان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔ شیخ محمد بن زید نے صدر منتخب ہونے پر سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی سپریم کونسل کے اعتماد کو سراہتا ہوں، میرے لیے مملکت کی ترقی اور خوشحالی مقدم رہے گی۔
ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے آج صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔61سالہ شیخ محمد بن زید النیہان یو اے ای کے تیسرے منتخب صدر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی جانب سے شیخ محمد بن زید کیلئے مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔
سابقہ پوسٹ