صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے ،وزیراعظم عمران خان

فیصل آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے ۔کسی صوبےکیلئے 400ارب ہیلتھ انشورنس میں لگاناآسان نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ صحت کےشعبےمیں اتنی بڑی رقم خرچ کرناآسان نہیں۔ماضی میں کسی نےغریب کانہیں سوچا۔غریب کےعلاج کی ذمہ داری ریاست نےکبھی نہیں لی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نےاسلامی فلاحی ریاست بنناتھاجس کاخواب علامہ اقبال نےدیکھا۔بھارت میں مسلمانوں کوبہت مشکلات کاسامناہے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کاٹولہ اکٹھاہواہےانکی کھانسی کاعلاج بھی بیرون ملک ہوتاتھا۔جب دیکھوکوئی چیک اپ کیلئےلندن یاامریکاجارہاہے۔20 سال پہلےدونوں ایک دوسرےکوچورکہتےتھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More