شوشا(پاک ترک نیوز)
عالمی آذربائیجان کونسل کی پانچویں کانگریس شوشا میں اختتام پذیر ہوگئ۔ دوروزہ کانگریس میں 65ممالک سے تعلق رکھنے والے 400افراد نے شرکت کی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف عالمی آذربائیجان رابطہ کونسل (WACC) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو رابطہ کونسل کا چئیرمین منتخب کیاگیا جبکہ دیگر افراد کا بھی اہم عہدوں پر انتخاب عمل میں آیا۔
عالمی آذربائیجان کانگریس کا پہلا اجلاس 2001میں قومی رہنما حیدر علییوف کے حکم پر منعقد ہوئی تھی جبکہ بعد میں 2006، 2011، 2016 میں بھی اسکے اجلاس منعقد کیے گئے۔
اس کانگریس میں دنیا بھرمیں مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے والے آذربائیجانیوں کا مدعو کیا جاتا ہے۔