اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے۔صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی سمری ارسال کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی لاہور روانہ ہوئے تھے۔
نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے صدر کی روانگی کے سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔
دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکریٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔