اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سمری پر دستخط کر دیئے۔عاصم منیر آرمی چیف اور ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاصم منیر کی بطورِ آرمی چیف اور ساحر شمشاد کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تقرری کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔جنرل عاصم منیر 29نومبر کو عہدہ سنبھالیں گے ۔صدر مملکت نے نئے آرمی چیف کو ملاقات کیلئے 7بجے بلا لیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔