اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔
صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔