صدف ابراہیم ”آرڈر آف اوٹاوا”کا اعزاز پانےو الی پہلی پاکستانی بن گئیں

اٹاوا(پاک ترک نیوز) پاکستانی کینیڈین صدف ابراہیم کی سماجی خدمات کا ریاست اوٹاوا نے بھی اعتراف کرلیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی صدف ابراہیم "آرڈر آف اوٹاوا”کا اعزاز پانےو الی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں ۔
صدف ابراہیم کینیڈا-پاکستان ایسوسی ایشن (نیشنل کیپٹل ریجن) کی صدر کے طور پر کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گرین ہیلپ کے نام سے ایک تحریک شروع کی اور نئی تارکین وطن خواتین کو کپڑوں کے شاپنگ بیگ بنانے کے لیے پارٹ ٹائم ملازمتیں فراہم کر کے انہیں بااختیار بنایا۔


صدف ابراہیم کو پاکستان گرلز ایجوکیشن ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے رائل اوٹاوا فاؤنڈیشن فار مینٹل ہیلتھ، اوٹاوا ریجنل کینسر فاؤنڈیشن، ملٹی فیتھ ہاؤسنگ انیشی ایٹو اوٹاوا، بنگلہ دیش میں کیور ویمن اینڈ چلڈرن اور CHEO فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے لیے کامیابی سے فنڈز اکٹھے کیے ہیں۔
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے صدف ابراہیم کو "آرڈرآف اوٹاوا” کا اعزاز ملنے پر مبارکباددی ۔

اس سے قبل انہیں رائل اوٹاوا فاؤنڈیشن برائے ذہنی صحت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے پر تعریفی ایوارڈ، 2017 میں سٹی آف اوٹاوا کی طرف سے امیگرنٹ انٹرپرینیور ایوارڈ اور 2017 میں کینیڈا 150 ایوارڈ مل چکا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More