کراچی (پاک ترک نیوز) صدی کا طویل ترین چاند گرہن کل ہو گا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 28منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا ۔ اسے اکیسویں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن کہا جا رہا ہے۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔19 نومبر کو رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔اس چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے، 28 منٹ اور 23 سیکنڈ ہوگا جو اسے موجودہ (اکیسویں) صدی کا طویل ترین چاند گرہن بھی بنائے گا۔
شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقہ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق، اس جزوی چاند گرہن کا آغاز دوپہر 12 بج کر 18 منٹ اور 42 سیکنڈ پر ہوگا اور یہ سہ پہر 3 بج کر 47 منٹ اور 4 سیکنڈ پر ختم ہوگا۔امریکی ادارے ناسا کے مطابق اس گرہن میں چاند کا تقریباً 97 فیصد حصہ زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔