ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ،شیخ رشید

 

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔

ٹوئٹراکائونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا۔ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More