ضمنی انتخابات ، قومی اسمبلی کی 8جبکہ پنجاب کی 3نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) ضمنی الیکشن کا معرکہ اتوار کو ہو گا ۔قومی اسمبلی کی 8جبکہ پنجاب کی 3نشستوں پرسخت مقابلہ متوقع ہے ۔
قومی اسمبلی کی 7نشستوں پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان امید ہیں جبکہ ملتان کے حلقہ این اے 157میں شاہ محمود کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
ادھر خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی۔
این اے 118 ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید افضال حسین شاہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال میں حلقہ پی پی 209 ضمنی الیکشن کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، الیکشن میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More