کابل (پاک ترک نیوز )طالبان حکومت کو سفارتی سطح پر اہم کامیابی مل گئی۔ روس میں ماسکو میں افغان طالبان سفیر کے تقرر کی منظوری دیدی گئی۔
افغان طالبان کے اس سفارت کار کا نام جمال غاروال ہے، جو ماسکو میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔ اس پیش رفت کی کابل میں وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔
واضح رہے کہ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو سفارتکار تعینات کرنے کی اجازت ملی ہے۔
اگلی پوسٹ