کابل (پاک ترک نیوز) طالبان نے افغان خواتین کو پبلک مقامات پر برقع پہننے کا حکم دیدیا۔
افغانستان کے سپریم لیڈر اور طالبان کے سربراہ نے ہفتے کے روز ملک کی خواتین کو حکم دیا کہ وہ عوامی سطح پر تمام ڈھانپنے والا برقع پہنیں جو طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد خواتین کی زندگیوں پر عائد کیے گئے سخت ترین کنٹرولوں میں سے ایک ہے۔
ہیبت اللہ اخوندزادہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا خواتین کو چادوری (سر سے پاؤں تک برقع) پہننا چاہیے کیونکہ یہ روایتی اور احترام کے لیے ہے۔
اس سال کے آغاز میں طالبان کی مذہبی پولیس نے دارالحکومت کابل کے ارد گرد پوسٹر لگا کر افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دیا۔