دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا، پاکستان کی طوبیٰ حسن بہترین کھلاڑی قرار دی گئی ہیں۔طوبی آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔
رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن نے تین میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
مردوں کی کیٹگری میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں، سری لنکن آل راؤنڈر نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو سنچریاں سکور کی تھیں۔