طیب اردوان کی صحت سے متعلق ٹویٹس ، 30 افراد کیخلاف تفتیش کا آغاز

استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکی میں ان 30 افراد کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے جن پر صدررجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق ٹویٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے ۔ پولیس کے مطابق ان افراد نےترکی زبان میں ہیش ٹیگ ’اولمس‘یعنی موت کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر پر غلط مواد پوسٹ کیا۔ یہ ہیش ٹیگ جلد ہی ٹرینڈ کرنے لگا ا۔
67 سالہ طیب اردوان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں 2011 سے جاری ہیں ، جب ان کا آنت کا آپریشن ہوا تھا ۔ وہ کئی مرتبہ اس بات کی تردید کرچکے ہیں کہ انہیں کینسر ہے ۔
حالیہ افواہوں کا سلسلہ ان کی ایک ویڈیو سے شروع ہواجس میں رجب طیب اردوان گاڑی سے اتر کر سنبھل سنبھل کر چل رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر پھیلا ئی غلط معلومات پر ترک صدر کے وکیل نے مقدمہ درج کرایا ۔ جس کے بعد 30 افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ۔
منفی قیاس آرائیوں کے توڑ کے لیے حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے ترک صدر کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی تصاویر جاری کیں اور ایک ویڈیو میں انہیں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے بھی دکھایا ۔
ترک صدر اردوان نے حال ہی میں افریقہ کا دورہ کیا اور پھر اٹلی میں جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ۔ تاہم وہ گلاسکو کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے اور اس کی وجہ سیکیورٹی بتائی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More