اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) عالمی بینک نے فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلیے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی کل مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے، ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔ ریکوری پراجیکٹ میں خیبر پختون خوا کے چار نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں،