عالمی بینک: پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی ۔ قرضہ خیبر پختونخواہ میں تعلیم وصحت اور معاشی بحالی کیلئے دیا جائے گا ۔ عالمی بینک کا کہنا ہے یہ قرض خیبر پختونخواہ کے اسپیڈ پروگرام کیلئے فراہم کیا جائے گا ۔ صوبائی حکومت سرکاری وسائل کے بہتر استعمال کی منصوبہ بندی کرسکے گی اور  بجٹ اور اخراجات کو مناسب انداز میں استعمال کیا جاسکے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More