اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب70کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کیلئے ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 29کروڑ ڈالر سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر سندھ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پر خرچ کیے جائیں گے۔20کروڑ ڈالر صحت اور بہبود آبادی سے متعلق منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔سندھ میں سیلاب کی ہنگامی بحالی کے لئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
ورلڈ بینک مکانات کی تعمیر نو کے لئے مزید 50 کروڑ ڈالر، سندھ کے زرعی شعبے کے لئے 29 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، سماجی تحفظ کے لئے 2 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
عالمی بینک ہیلتھ سے متعلقہ منصوبوں کے لئے 2کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔