عالمی رہنماؤں کے جلد صحتیابی کے پیغامات پر ترکی کے صدر کا اظہار تشکر

انقرہ (پاک ترک نیوز)ہماری جلد صحتیابی کے دعائیہ پیغامات پر میری اہلیہ اور میں تمام عالمی رہنماؤں بشمول ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ئی اظہار تشکرصدر رجب طیب اردوگان نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "میںاپنی اور مسز اردگان کی طرف سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
اردوگان نے سوڈان کے ڈی فیکٹو سربراہ عبدالفتاح البرہان، لیبیا کے عبوری وزیر اعظم عبدالحمید محمد دبیبہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کردستان کی علاقائی حکومت کے سربراہ نیچروان بارزانی کا بھی شکریہ ادا کیا اور عراقی ایوان نمائندگان کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ فون پر بات کی۔
قبل ازیں صدر اردوگان نے اتوار کے روز ٹوئیٹر پیغام کہا تھا کہ وہ اور خاتون اول ایمن اردوگان دونوں کو COVID-19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہیں ہے۔ وہ استنبول کے اپنے گھر میں تنہائی میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور توقع ہے کہ سات دن بعد ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More