عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی

نیویارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہورہی ہے ۔ جنوبی افریقہ میں نیا کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 11.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔
اپریل 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں یہ سب سے زیادہ کمی قراردی جارہی ہے ۔ اس کی ایک وجہ تیل کی زائد پیداوار بھی سمجھی جارہی ہے ۔
اس وقت عالمی منڈی میں امریکی ویسٹ ٹیکساس آئل 13.1 فیصد کمی کے ساتھ فی بیرل 68.07 ڈالر میں دستیاب ہے ۔
پاکستان میں حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے پٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے ہیں ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر اوگرا نظر رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More