عالمی نمبر تین جاپانی سکیٹر بیجنگ سرمائی اولمپکس سے باہر ہو گئی

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)عالمی نمبر تین نوعمر جاپانی سکیٹر ریکا کی ہیراٹخنے کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ سرمائیاولمپکس 2022ء سے باہر ہو گئی ہے۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19سالہ کی ہیرااپنے ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے رواں سال سکیٹ کینیڈا اور این ایچ کے ٹرافی میں بھی حسہ نہیں لے سکی ہے ۔جبکہ اس تکلیف کی وجہ سے وہ آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی جاپان کی قومی چیمپئن شپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی جس میں آئندہ سال منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے لئے جاپانی کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More