عجمان میں پہلی خودکار بس سروس کا آغاز

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کی شہر عجمان میں پہلی خودکار بس سروس کا آغاز کردیا گیا ۔یہ خود کار بس عجمان کورنیش پر فیرمونٹ ہوٹل اور کورل بیچ کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔اس بس میں 15 سواریوں کی گنجائش ہے۔ یہ کاربن فری ہے۔ وہیل چیئرکو بس پر چڑھانے کے لیے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایون کمپنی کے مطابق مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بس کو ایجوکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں ’وی ٹو ایکس‘ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ سسٹم سہ جہتی کیمروں سے لیس ہے جوانٹرنیٹ کے ذریعے ریمورٹ سیلز سے منسلک ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بس میں سمارٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے۔ یہ ٹریفک سگنلز سے ملنے والی معلومات کے ذریعے بس کے اطراف ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔ بس پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ٹریک کے قریب آنے پر سگنل جاری کرتی ہے۔
یاد رہے کہ خود کاربس ہفتے کے ساتوں دن صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک، پھر سہ پہر چار بجے سے شام سات بجے تک سواریوں کو سفر کی سروس مہیا کرتی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسپیشلسٹ کمپنی ایون نے عجمان کے ساحل پر پہلی خود کار بس چلانے کا اعلان کیا ہے ، یہ امارات ہی نہیں پورے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی پبلک بس سروس ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More