عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے کو صدارتی انتخاب لڑنے کا اہل قرار دیدیا

تریپولی(پاک ترک نیوز) لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹ سیف الاسلام قذافی کو عدالت نے صدارتی انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا۔جنوبی لیبیا کی ایک مقامی عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار کے طور پر بحال کر دیا ہے۔
سیف الاسلام قذافی نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف عدالت میں پہلے ہی دن اپیل دائر کردی تھی۔
کمیشن نے انتخابی قوانین کے حوالے سے کہا تھا کہ انتخابات لڑنے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کسی توہین کےت جرم میں سزا یافتہ نہ ہوں اور ان کا پچھلا ریکارڈ جرائم پر مبنی نہ ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More