بغداد(پاک ترک نیوز)
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے یا بحال کرنے کے عمل کو قابل تعزیر جرم قرار دینے کا بل پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ عراقی قانون سازی کی اکثریت نے اس قانون کے حلق میں ووٹ دیا۔
ایک بیان میں پارلیمنٹ کے میڈیا آفس نے کہا کہ اسمبلی نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کو جرم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائدکردی ہے۔
یہ قانون ایسے وقت میں پاس کیا گیا ہے جب بیشتر عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب نے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی حال میں کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کا اتحادی ملک بن سکتا ہے ۔
گزشتہ ہفتوں میں ایک پاکستانی نژاد امریکیوں کا وفد اسرائیل گیا جس میں پاکستان کے ایک براڈکاسٹر احمد قریشی بھی شامل تھے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث نے جنم لیا کہ کیا پاکستان بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یادرہے کہ پاکستان کے سابق وزیرا عظم عمران خان یہ کہہ چکے ہیں کہ انکی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بہت دباو ڈالا گیا۔