عطا تارڑ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مسلم لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا گیا۔
وزیراعظم نے عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا، وفاقی وزیر کا درجہ بھی دے دیا گیا، وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیں۔
وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مراعات حاصل ہوں گی۔
معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More