اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر کے حوالے سے ایک اور آڈیو منظرعام پر آگئی۔
وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد اب تحریک انصاف کی آڈیو لیک ہورہی ہیں، آج جمعہ کو سائفر کے حوالے سے مبینہ طور پر عمران خان اور ان کی ٹیم کی گفتگو کی ایک اور آڈیو ’’سائفر کی سازشی کہانی پارٹ ٹو‘‘کے نام سے سامنے آگئی۔
ویڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے،آپ نے ہم تینوں (عمران خان، شاہ محمود قریشی، اعظم خان) نے کسی بھی صورت امریکا کا نام نہیں لینا ہے۔
سابقہ پوسٹ