عمران خان سمجھتے ہیں ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے،مریم اورنگزیب

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں اور میری کرسی بچائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے تو شہباز شریف کے خلاف کوئی ادارہ نہیں چھوڑا اور ان کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا۔ عمران خان سمجھتے ہیں ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا انہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بارے میں ایجنسیاں بریفنگ دیتی تھیں تو عمران خان بتائیں رپورٹ کس جماعت کے بارے میں ملتی تھی۔
عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ اداروں سے کہتے ہیں میری کرسی بچایں اور مداخلت کریں۔ عمران خان کے دور میں بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کو گرفتار کرایا گیا۔ مریم نواز جھوٹے الزامات پر والد کو سرخرو کرنے جیل گئی تھیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان 22 سال دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہے اور انہوں نے گزشتہ روز سیمینار میں غیر مناسب باتیں کیں۔ عمران خان کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں ایجنسیوں نے ضمانت دی تھی تو عمران خان بتائیں آپ نے ضمانت کیوں لی ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک میں تماشہ لگانا بند کریں انہوں نے 22 سال غلط بیانی کر کے سیاست کی۔ عمران خان سے جب بھی سوال پوچھا جائے وہ جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا اور نواز شریف جانتے تھے کہ الزامات جھوٹے ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے جواب دیا۔ انہیں سسلین مافیا اور گارڈ فادر کہا گیا اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر 3 بار رہنے والے وزیر اعظم کو نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پر کہا ہے کہ وہ فٹ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی نے 2 بار بیرونی سازش کو مسترد کیا۔ اداروں کا نیوٹرل ہونا آئینی تقاضا ہے اور جو شخص حکومت کو ماننے کو تیار نہیں وہ الیکشن کیسے مان لے گا۔ عمران خان نے تمام اداروں کو متنازعہ بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More