اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے کل تیسری ٹیلی تھون کریں گے ۔
پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر چیئرمین عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کیا۔
Chairman Imran Khan will be holding 3rd Telethon to raise funds for flood Affectees!
????️ September 18, 2022 | Sunday
⏰ 9:00PM PKT.Or click link to donate now:
????️ https://t.co/gPbpoP5ptZ pic.twitter.com/YEc1Wz4XF8— PTI (@PTIofficial) September 17, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کیا جائے گا۔ یہ ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل ہو گا اور اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں جن کی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔
عمران خان نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔ اس سے قبل دو ٹیلی تھون میں ہم نے 10 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔