عمران خان سے شاہین آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران سے قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔


ملاقات کے دوران عمران خان اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان کرکٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی جب کہ عمران خان نے پاکستان کرکٹ کی حالیہ کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More