عمران خان نے اہم پی ٹی آئی قائدین کو فوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہم پی ٹی آئی قیادت کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان کی ہدایت پر شفقت محمود، فواد چودھری اور دیگر رہنماء سیالکوٹ چلے گئے۔
چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن جانے سے پہلے پالیسی کوئی اور تھی، پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے، ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا، کارکن پر امن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں لیکن جلسہ ضرور کرنا ہے، حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی، کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو بگاڑنا نہیں چاہتے، عمران خان کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی، جلسہ سے متعلق انتظامیہ سے کئی دنوں سے بات ہو رہی تھی، ہفتہ 10 دن پہلے انتظامیہ کہاں تھی ؟ کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کیلئے تیار ہو جائیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More