عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت آج اڑھائی بجے ہوگی، توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
عمران خان کی پیشی اور فرد جرم عاَد کیے جانے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More