عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں،شہباز گل

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان الزام عائد کیا کہ عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال جہاز کے پائلٹ کودھمکیاں آرہی ہیں،جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالزآ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا کہنا تھا جی لگتا ہےآپ کے سامنے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں ، آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں، قوم کا خوف دور ہو چکا اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل نے لکھا کہ خان صاحب کے جہاز کو کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کرا رہے ہیں، پہلے نجی کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں، زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کرا کر ہمارے سفرکومنسوخ کرانے کی کوشش کی گئی، اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر اسد عمر نے اپنے بھی ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کپتان کی اونچی اڑان، عمران خان کو جلسے نہ کرنے کیلئے فون کالز اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ لوگ کس قدر نیچے جائیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More