اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہواہے ، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا، نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ کلاشنکوف استعمال ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔