عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس بھجوا دیا ۔ انہیں شام 5بجے تھانہ مارگلہ می پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوایا گیا ہے۔
عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرائی گئی۔پولیس کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں، گزشتہ روز بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن آپ پیش نہ ہوئے۔نوٹس کے مطابق آپ 12 ستمبرتک ضمانت پر ہیں لہذا آج پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا تاہم عمران خان پیش نہ ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More