عمران خان کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔آج تیسرے روز بھی ان کا علاج جاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق عمران خان کے آج پھر کچھ ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔ چار رکنی میڈیکل بورڈ کچھ دیر میں عمران خان کا معائنہ کرے گا۔ زخموں کی حالت دیکھ کر ڈسچارج کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔عمران خان لانگ مارچ کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
عمران خان کے زخموں میں بہتری آرہی ہے اور سابق وزیر اعظم کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم ان کی مکمل صحت یابی کے لیے مزید وقت درکار ہو گا۔
گزشتہ روزعمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں ایکسرے اور سی ٹی سکین کی تصاویر کے ساتھ عمران خان کی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More