اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے جس میں چیرمین پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ، اسٹیٹ مینٹس طلب کی گئی ہیں۔
خط میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دہ گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کرکے تفصیلات طلب کی ہیں۔
سابقہ پوسٹ