اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے بھی عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔