اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔
پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ اس لیے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔
پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرایا۔