لاہور(پاک ترک نیوز) معروف کرکٹر عمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتا ل داخل ہو گئے
تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشئیر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل نے تصویر کےساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں اسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
Pray for me ???? pic.twitter.com/9lRkiW2qmP
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) October 23, 2022
سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔