عوام کیلئے بری خبر بجلی 9روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی 9روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کیلئے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ کیا۔
کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More