عیدالفطر کی چھٹیوں میں مکمل لاک ڈاؤن، سیاحت پر پابندی کا فیصلہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)عید الفطر پر8 سے 16 مئی تک سیاحت پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ملک کے تمام سیاحتی ،عوامی مقامات،پبلک پارکس اور ہوٹل بند رہیں گے۔ مری،گلیات،سوات اورکالام جانیوالے راستے بند ہوں گے۔ 8 سے 16 مئی تک شمالی علاقوں کی جانب جانیوالی سڑکیں بھی بند ہونگی ۔ ساحل سمندر اور بندر گاہوں پر جانے پر بھی پابندی ہوگی
عید پر بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ۔ عوام اپنے شہروں کے اندر سفر کر سکیں گے۔گلگت بلتستان کے شہریوں کو واپسی کیلئے سفر کی خصوصی اجازت ہوگی۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔اعتکاف،شب قدر ،جمعہ الوداع اور عید کی نماز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔