عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز ،ڈالر 94پیسے مہنگا

لاہور(پاک ترک نیوز) عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز ڈالر کی قیمت میں 94پیسے کا اضافہ انٹر بینک میں قیمت 186روپے 63پیسے ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 185 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی 50پیسے مہنگا ہوا، جبکہ قیمت 187روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More