لاہور (پاک ترک نیوز) ترکی کے لاہور میں قونصل جنرل ایمر اوزبے سے” پاک ترک نیوز ڈاٹ کام”ـــ (www.pakturknews.com)کے ایڈیٹر سلمان احمد لالی نےملاقات کی ۔ لاہور قونصلیٹ میں ہونے والی ملاقات میں سلمان احمد لالی نے پاک ترک نیوزکے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ۔ اس پر ترک قونصل جنرل ایمر اوزبے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاک ترک نیوز ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کاوش ہے ۔ جس میں دونوںبرادرممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ سینئر صحافی اور ایڈیٹرانچیف سہیل احمد شہریار کی قیادت میں پاک ترک نیوز جیسا پلیٹ فارم ایک دوسرے سے متعلق جاننے اور سمجھنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ ملاقات کے دوران ترکک کونسل اورانطالیہ ڈپلومیسی فورم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک ترک نیوز کے ایڈیٹر سلمان احمد لالی نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ ، یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر موجود پیجز ترکی اور وسطی ایشیائی ممالک سے متعلق اردو زبان بولنے والوں میں آگاہی پھیلارہے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تاریخی ، جغرافیائی ، مذہبی اور ثقافتی طور پر ترک کونسل کے ممالک پاکستان کے قدرتی حلیف ہیں ،اس کا اظہار پاک ترک نیوز کے سلوگن بھی بخوبی ہوتا ہے کہ “ہم ایک ہیں ۔”