لاہور(پاک ترک نیوز) فائر فاکس ،کروم اور مائیکروسافٹ ایج برائوزر کے نئے اپ ڈیٹ ورژن کچھ معروف ویب سائٹس کو کریش کرسکتی ہیں۔تینوں برائوزرز جلد ورژن 100پر منتقل ہو جائیں گے جس کے باعث سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سائٹس میں کچھ کے نہ کھلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ یہ سائٹس نئے ورژن یعنی 3ہندسوں پر مشتمل ورژن والے برائوزرز پر غیر فعال ہو جائیں گی جس کے باعث ان کو کھولنے میں دشواری کا سامنا کرنا ہو گا۔
عام طور پر ویب سائٹس آپ کے براؤزر کا ورژن نمبر چیک کرتی ہیں۔ لہذا، اگر آپ کا براؤزر پرانا ہے یا مخصوص ویب سائٹ کو سپورٹ کرنے کا اہل نہیں ہے تو امکان یہی ہے کہ آپ کچھ سائٹس کو نہیں کھول سکیں گے۔سائٹس میں پرانا کوڈ براؤزر کے دو ہندسوں کو چیک کرتا ہے اس لیے ویب سائٹس کروم، ایج اور فائر فاکس 100 کو “10” کے طور پر دیکھیں گی اور کام نہیں کرپائیں گی لہٰذا تینوں براؤزرز کیلئے ایسی ویب سائٹس کو بھی جلد اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔